حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ سید ابوالحسن مہدوی نے مسجد امام حسین (س) باہنر میں منعقدہ حضرت زہرا (س) کی شہادت کی مجلس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: زبانی اور عملی گناہ اور فحاشی خداوند متعال کے نزدیک منفور ہیں۔
انہوں نے کہا: جس چیز کو عقل نے بیان کیا ہے اسے دین نے بھی بیان کیا ہے اور جس چیز سے عقل منع کرتی ہے، دین بھی اس سے منع کرتا ہے۔
اصفہان کے امام جمعہ نے مزید کہا: فحش یا گالی ایسا گناہ ہے جو عقل، شریعت اور عرفِ عام کے اعتبار سے بھی قبیح عمل شمار کیا جاتا ہے اور بدقسمتی سے بعض مذہبی لوگ بھی فحاشی کے خلاف ایسی تنبیہ نہیں کرتے جیسے کرنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا: کسی بھی برائی یا گناہ کے خلاف نہی از منکر نہ کرنا بھی انتہائی غلط ہے اور اگر عقل کتنی ہی ترقی کیوں نہ کر چکی ہو معاشرے کو امربالمعروف اور نہی از منکر کی ضرورت باقی رہتی ہے۔